وہاڑی 31 جنوری 2022 (ٹی این ایس): خواتین کےلئےمختص کیا گیاءاکلوتا چاندنی پارک میونسپل کمیٹی کے اجڑے پارک میں تبدیل ہو گیا ۔بدعنوانی اورنظر اندازی کی سنڈیاں لگ گئیں خواتین شدید مشکلات کا شکار ہو گئیّں ،اور صبح سویرے سڑکوں پر پیدل چل کر واک کرنے پر مجبور ،
اس وقت صورتحال یوں ہے کہ میونسپل کمیٹی نے اسے سٹور روم میں تبدیل کردیا ہے جم سے قیمتی مشینیں غائب ہیں ۔جو عرصہ دراز سے تالابند ہے ۔ خواتین نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جس مقصد کے لیے چاندنی پارک بنایا گیا ہے اسے محض اسی کے لیے استعمال کیا جائے اور ممبر شپ بھی اوپن کی جائے اور بااثر خواتین سے قبضہ بھی چھڑوانے کا مطالبہ،