انجمن بہبود مریضاں و معذوراں وھاڑی کے زیراہتمام بچوں کی پیدائش اندراج کی اہمیت ۔کے بارے میں گورنمنٹ مڈل بوائز سکول چک نمبر 15ڈبلیو بی وھاڑی میں ایک تقریب کا انعقاد

 
0
228

وہاڑی 31 جنوری 2022 (ٹی این ایس): انجمن بہبود مریضاں و معذوراں وھاڑی کے زیراہتمام بچوں کی پیدائش اندراج کی اہمیت ۔کے بارے میں گورنمنٹ مڈل بوائز سکول چک نمبر 15ڈبلیو بی وھاڑی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں معززین علاقہ نے بھرپور شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چوہدری محمد انور گجرنےبچوں کی برتھ رجسٹریشن پر زور دیتے ھوے کہا کہ والدین پر پہلی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اپنے بچوں کا نام پہلی فرصت میں اپنی متعلقہ یونین کونسل میں اندراج کروا کر ایک ذمہ دار شہری ھونے کا ثبوت دیں۔ سابقہ ایم پی اے مسلم لیگ ن محترمہ شمیلہ اسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ سطح پر بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے جو بھی منصوبہ بندی کی جاتی ہے وہ رجسٹریشن کی بنیاد پرھوتی ھے اس لیے اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے سوشل ویلفیئر کی مہم برائے بچوں کی پیدائش کااندراج یونین کونسل میں کروا ذمہ دار والدین کہلوانا ھو گا ۔صدر انجمن بہبود مریضاں و معذوراں چوہدری محمد امین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ھمیں ذمہ دار والدین اور ایک ذمہ دار شہری ھونے کا ثبوت دیتے ہوے اپنے بچوں کی بر وقت برتھ رجسٹریشن کروانی چاھیے تا کہ ہمارے بچے بھی صحت ۔تعلیم جیسی بنیادی سہولیات سے مستفید ھو سکے ۔سابقہ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رایے اختر حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر ھم نے اپنے بچوں کو بنیادی حقوق اور سہولیات میسر کرنی ھیں تو سب سے پہلے یونین کونسل میں اندراج کروانا ھو گا ۔سیکرٹری یونین کونسل چوہدری محمد طارق نے کہا کہ ہمارے پاس بچوں کی پیدائش اندراج کے فارم بغیر کسی فیس کے موجود ھیں اپنے بچوں کے اندر اج کے لیے والدین کے شناختی کارڈ کی کاپیاں ۔اور بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کا کارڈ لازمی ساتھ لانا ھوتا ھے ۔چوہدری محمد نواز ھیڈماسٹر نے آپنے خطاب میں کہا کہ سکول میں بچوں کے داخلے کے لیے بچوں کا۔ب۔فارم ضروری ھے اور ۔ب۔ فارم کے لیے یونین کونسل میں بچوں کا اندراج ضروری ھے اس لے اپنے بچوں کی پیدائش کا اندراج درست نام اور تاریخ کے ساتھ درج کروا کر ایک ذمہ دار شہری اور والدین ھونے کا فریضہ سرانجام دیں۔