رحمان ملک کاحکومت سے اسلامی فوجی اتحاد متعلق معلومات پارلیمنٹ کے سامنے پیش کرنے کا مطالبہ

 
0
551

اسلام آباد دسمبر 15(ٹی این ایس)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سینیٹر رحمان ملک نے اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد پر کئی سوالات اٹھا دیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا  اس اسلامی  اتحاد کی فورس کا پے ماسٹر  کون ہے؟کیا دفتر خارجہ نے اس اتحاد  کا مینڈٹ جاننے کی کوشش کی؟اسلامی اتحاد کا ہیڈکوارٹر کہاں ہو گا اس کا فیصلہ ہوا یا نہیں؟

سینٹر رحمان ملک نے حکومت سے مطالبہ کیا  ہے کہ اس اسلامی اتحاد  کی معلومات  پارلیمنٹ میں پیش کی جائے۔