ایک ارب درخت لگانے کا کام اشتہاروں میں نہیں زمین پر ہوا ،عمران خان

 
0
490

اسلام آباد، نومبر 15 (ٹی این ایس): چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اپنی بیوروکریسی اور پولیس کو ہم نےخود تباہ کیا ہے اگر حکومت مثبت کام کرے اور نیت صاف ہو تو بیوروکریسی اور پولیس سے اچھا کام لیا جا سکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلین ٹری سونامی کنونش سے خطاب کرتے ہوئے کیا، عمران خان نے کہا کہ درخت لگانے کا کام اشتہاروں میں نہیں زمین پر ہوا ہے جس کے لیے خیبر پختونخواہ کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کیوں کہ عوام ساتھ نہ ہوں تو حکومت کامیابی سے کوئی کام نہیں کرسکتی۔

عمران خان نے کہا کہ ٹمبرمافیا نے 10 سال میں 200 ارب کی لکڑی کاٹی اور یہ اتنا مضبوط مافیا بن گیا تھا جسے توڑنا تقریبآ ناممکن تھا لیکن حکومت کو اپنی سمت کا پتہ تھا اور ارادے پختہ تھے جس کے باعث بیوروکریسی بھی سیدھی ہونے پر مجبور ہوئی اور یہ ناممکن بلآخر ممکن ہوگیا۔.

عمران خان نے کہا کہ بیوروکریسی کو ٹھیک کرلیا جائے تو یہ بڑا کام کر سکتی ہے اور حکومت کا ارادہ مثبت ہو تو بیورو کریسی بھی بہترین کام کرتی ہے جس کا مظاہرہ بلین ٹری پروگرام کی کامیابی کو دیکھ کر کیا جا سکتا ہے۔..