با حجاب امریکی اولمپیئن ابتیحاج محمدوالی باربی ڈول

 
0
575

نیویارک ،نومبر 15 (ٹی این ایس):اکتیس سالہ با حجاب امریکی اولمپیئن ابتیحاج محمد جو کہ شمشیر زنی کے مقابلوں میں امریکی ٹیم کی نمائندگی کرنیوالی پہلی خاتون ہیں ، سے متاثرہو کر ایک اب ایک نئے اور اچھوتے لباس میں باربی ڈول متعارف کروائی گئی ہے ۔

ابتحاج محمد کے ہاتھوں سے اس دلکش ننھی گڑیا کی رونمائی کی گئی ہے جس میں باربی ڈول نے نہ صرف ابتیحاج محمد جیسا شمشیر زنی کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے بلکہ ہاتھوں میں ننھی تلوار بھی تھامی ہوئی ہے۔

باربی ڈول کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ باحجاب باربی ڈول متعارف کروائی گئی ہے ۔