سہولیات کی کمی کے باوجود ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس راولپنڈی پنجاب بھر میں پراپرٹی اور وہیکل ٹیکس کلیکشن میں سرفہرست

 
0
656

اسلام آباد مارچ 16(ٹی این ایس) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس راولپنڈی پنجاب بھر میں پراپرٹی اور وہیکل ٹیکس کلیکشن میں سرفہرست آ گیا،سہولیات کے فقدان اور عملے کی کمی کے باوجود ٹیکس کلیکشن میں بہترین کارکردگی پر اسسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر پراپرٹی گل شیر خان کا کہنا تھا کہ دستیاب وسائل سے بہترین کارکردگی کا سہرا اعلی افسران کو جاتا ہے۔

موٹر وہیکل ٹیکس ڈیپارٹمنٹ میں تعینات عملے کا کہنا ہے کہ عوام کی آگاہی کیلئے باقاعدہ مہم شروع کر رکھی ہے جسکی وجہ سے ریونیو کیلئے دیا جانے والا ہدف حاصل ہوا۔موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ میں سہولیات کے فقدان کے باوجود ٹیکس کلیکشن ہدف حاصل کرنا ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس راولپنڈی کے عملے کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے