محمد انور خان ڈائریکٹر جنرل ایکسائز،ٹیکسیشن اینڈ نارکاٹکس کنٹرول خیبر پختونخوا کے ہدایت پر جاری منشیات  روک تھام مہم میں 4۔(ای ال بی)  مردان ریجن کی ایک اور کامیا ب کاروائی۔

 
0
2972

پشاور ،مارچ 16(ٹی این ایس):تفصیلات کے مطابق سیدنوید جمال پراوینشل انچارج بیورو آف اینٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کے زیرِ نگران 4۔(ای ال بی) مردان ریجن کےانچارج انسپکٹر ارشد زمان ، سب انسپکٹرضیا انور اور سب انسپکٹراذلان اسلم نے بمعہ دیگر نفری صوابی انٹر چینج کے قریب مسافر گاڑی کی تلاشی کے دوران ایک شخص کے چپلوں سے250(گرام) ہیروئن برآمد ، ملزم کو گرفتار کر کے انسداد منشیات قانون کے تحت تھانہ لاہور صوابی  میں مقدمہ درج کر دیا گیا ۔