اداکارہ نیلو خان نے چار سال کے بعد اسٹیج واپسی کا فیصلہ کرلیا 6 دسمبر کو ہونے والے سٹیج ڈرامے میں پرفارم کررہی ہوں،سپیشل ڈریسز کا آرڈر بھی دے دیا‘نیلوخان

 
0
266

لاہور دسمبر 02 (ٹی این ایس): ملک کی نامور خوبرو اسٹیج اداکارہ و پرفارمر نیلو خان نے چار سال کے طویل وقفے کے بعد دوبارہ سے اسٹیج ڈراموں میں پرفارم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اداکارہ نیلو خان چار سال قبل سٹیج کو خیر باد کہ چکی تھیں اب وہ 6 دسمبر سے لاہور کے مقامی تھیٹر میں پرفارم کرینگی جس کے لئے نیلو خان اور تھیٹر چیئرمین کے درمیان ایک دو روز میں معاہدہ بھی طے پا جائیگااداکارہ نیلو خان نے بتایا کہ انہوں نے ڈانس ریہرسلز بھی شروع کر رکھی ہیں جو انہیں نامور کوریو گرافرز کروا رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے معروف ڈیزائنرز کو اسٹیج ڈراموں کے لئے اسپیشل ملبوسات تیار کرنے کا آرڈر بھی دے دیاجو ایک آدھ روزمیں تیار ہوجائیں گے۔
اداکارہ نیلو خان نے مذید کہاکہ چار سال کی یہ دوری انہیں بہت کھٹکتی رہی مگر وہ چند مجبوریوں کی وجہ سے دور رہیں مگر اب وہ بھرپور طریقے سے واپسی کررہی ہیں اور ڈرامہ شائقین کو دوبارہ اپنی یاد دلادوں گی۔