لاہور اپریل 09 (ٹی این ایس): میاں نواز شریف کا طبی معائنہ، شریف میڈیکل کمپلیکس میں ڈیڑھ گھنٹہ مختلف ٹیسٹ اور ادویات کے متعلق معالجین کے صلاح مشورے، ذاتی معالج کہتے ہیں کہ سابق وزیر اعظم کو مستقل پیس میکر لگانا پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق میاں نواز شریف کا شریف میڈیکل کمپلیکس میں تیسرے مرتبہ طبی معائنہ ہوا۔ ان کی رپورٹس پر خصوصی میڈیکل بورڈ کے اراکین نے سر جوڑ لیے ہیں۔
ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے دل کی دھڑکن درست نہیں، انھیں فوری علاج کی ضرورت ہے۔ ان کا علاج پاکستان میں ہو گا یا نہیں؟ اس بارے میں ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔
میاں نواز شریف کے ذاتی معالج کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کی دل کی دو شریانیں بند ہیں۔ دیکھنا یہ ہے کہ کیا ان کو آپریشن سے یا ادویات سے کھولا جا سکتا ہے
دنیا نیوز ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف ڈیڑھ گھنٹے سے زائد شریف میڈیکل کمپلیکس میں رہے اور رپورٹس پر ڈاکٹروں کی سفارشات پر تفصیلی گفتگو بھی کی۔












