اسلام آباد (ٹی این ایس) مدرسہ معہدالقرآن کے سربراہ مولانا محمد ابوبکر حمید صابری سے آفاق احمد، وقاص نقشبندی ملاقات کر رہے ہیں

 
0
4

اسلام آباد (ٹی این ایس) : مدرسہ معہد القرآن کے سربراہ مولانا محمد ابوبکر حمید صابری نے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے احباب سے ملاقات کی بعد ازاں شب برات مختصر گفتگو کی
شبِ برات کا ایک اہم پہلو اس کا معاشرے پر مثبت اثر ہے۔ اس رات لوگوں میں خیرات صدقہ اور ضرورت مندوں کی مدد کا جذبہ بیدار ہوتا ہے باہمی رنجشیں ختم کرنے دل صاف کرنے اور معافی مانگنے کا رجحان بڑھتا ہے جس سے معاشرتی ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ ملتا ہے۔
اسی طرح یہ رات انسان کو خود احتسابی کی دعوت دیتی ہے کہ وہ اپنے اعمال کا جائزہ لے برائیوں سے توبہ کرے اور آئندہ زندگی کو بہتر بنانے کا عزم کرے۔ یوں شبِ برات نہ صرف ایک انفرادی اصلاح کا ذریعہ بنتی ہے بلکہ مجموعی طور پر معاشرے کو اخلاقی طور پر مضبوط بنانے میں بھی کردار ادا کرتی ہے۔
شبِ برات ہمیں یاد دلاتی ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت بے حد و حساب ہے، بس ضرورت اس بات کی ہے کہ بندہ سچے دل سے رجوع کرے۔ اگر اس رات کو صحیح روح کے ساتھ منایا جائے تو یہ نہ صرف فرد کی بلکہ پورے معاشرے کی اصلاح کا سبب بن سکتی ہے۔