اسلام آباد (ٹی این ایس) اسلام آباد پولیس کے مسیحی برادری کے تہوار ایسٹر کے حوالے سے مؤثر سکیورٹی و ٹریفک انتظامات۔

 
0
7

اسلام آباد (ٹی این ایس) اسلام آباد پولیس کے مسیحی برادری کے تہوار ایسٹر کے حوالے سے مؤثر سکیورٹی و ٹریفک انتظامات۔اسلام آباد پولیس کے 02 ہزار سے زائد افسران و جوانوں نے ڈیوٹی کے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دیے۔ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے افسران و جوانوں کے ساتھ ساتھ تمام پٹرولنگ یونٹس اور خصوصی اسکواڈز نے ضلع بھر میں بھرپور اور مؤثر گشت کے فرائض سرانجام دیے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس نے مسیحی برادری کے تہوار ایسٹر کے موقع پر خصوصی سکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل کیے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس کے 02 ہزار سے زائد افسران و جوانوں نے ڈیوٹی کے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دیے۔ضلع بھر میں تمام گرجا گھروں اور مسیحی برادری کے رہائشی علاقوں میں خصوصی سکیورٹی انتظامات کیے گئے، جبکہ ٹریفک کی مؤثر روانی کو یقینی بنانے، پارکنگ کے بہتر انتظام اور شہریوں کی رہنمائی کے لیے ٹریفک پولیس کے افسران و جوانوں نے بھی اپنے فرائض منصبی بھرپور انداز میں انجام دیے۔اس موقع پر ضلع بھر کے سینئر پولیس افسران نے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے افسران و جوانوں کو مستعدی اور چوکسی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دینے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ مؤثر سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ضلع بھر میں پٹرولنگ یونٹس اور خصوصی اسکواڈز مسلسل گشت کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ تمام گرجا گھروں میں مکمل باڈی سرچنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جارہی ہے، جبکہ ڈیوٹی پر مامور افسران و جوان الرٹ رہتے ہوئے اردگرد کے ماحول اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید ہدایات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عبادت کے لیے آنے والے افراد سے خوش اخلاقی اور احترام کے ساتھ پیش آیا جائے۔ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانا ہے