ممبئی جولائی 21 (ٹی این ایس)بالی وڈفلمساز ابھینو سنہا کی فلم ملک آئندہ ہفتے ریلیز ہوگی ۔بھارتی میڈیا کے مطا بق فلم کے ٹریلر کی ریلیز کے موقعے پر فلمسازابھنیو نے بتایا کہ کسی بھی انڈین مسلمان کو کسی کے سامنے یہ ثابت کرنے ضرورت کیوں ہو کہ وہ اپنے وطن سے محبت کرتا ہے یا نہیں۔فلم میں تاپسی پنوں نے ایک وکیل کا کردار ادا کیا ہے۔
ابھینو کا کہنا ہے کہ یہ فلم کسی حکومت یا تنظیم کے بارے میں نہیں بلکہ خود بھارتی شہریوں کے بارے میں ہے کہ ہم کیسے خود اپنا ہی بیڑہ غرق کر رہے ہیں۔