امریکا سے دھمکیوں کے سائے میں مذاکرات نہیں ہوں گے، ایران

 
0
328

امریکی حکام پر مذاکرات کا بھروسہ نہیں کیا جاسکتا، اپنی حیثیت دیکھ کرہمارے مرتبے پر بات کرے،بہرام قاسمی
تہران26جولائی(ٹی این ایس) ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ ایران دھمکیوں کے سائے میں امریکا کے ساتھ یک طرفہ مذاکرات نہیں کرے گا۔آج بھی ماضی کی طرح امریکی حکام پر مذاکرات کا بھروسہ نہیں کیا جاسکتا لہذا امریکا کو چاہئے کہ وہ اپنی حیثیت اور پوزیشن دیکھ کر ایران کے مقام و مرتبے پر بات کرے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا کہ ایرانی قوم ایک مہذب اور بہادر قوم ہے جو دھمکیوں کا جواب دھمکی سے اور عزت و احترام کا جواب عزت سے دے سکتی ہے۔

امریکا بھول جائے کہ وہ دھمکیاں د کر ایران کو مذاکرات پر مجبور کر سکے گا۔ہم دباؤ، بدمعاشی اور ناجائز مطالبات کے سامنے نہیں جھکیں گے۔بہرام قاسمی نے مزید کہا کہ آج بھی ماضی کی طرح امریکی حکام پر مذاکرات کا بھروسہ نہیں کیا جاسکتا لہذا امریکا کو چاہئے کہ وہ اپنی حیثیت اور پوزیشن دیکھ کر ایران کے مقام و مرتبے پر بات کرے۔