عوام کیلئے خوشخبری ،نیپرا نے بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی

 
0
283

اسلام آباد 12 جنوری 2022 (ٹی این ایس): نیپرا نے موسم سرما میں کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کے گھریلو،کمرشل،جنرل صارفین کیلئے ریٹ 12.96 روپے فی یونٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے رعایتی پیکچ کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رعایتی پیکج کا اطلاق یکم نومبر 2021 سے 28 فروری 2022 تک ہوگا ،گزشتہ سال کی نسبت زیادہ بجلی استعمال پر ریٹ 12.96 روپے فی یونٹ ہوگا جبکہ نئے بجلی صارفین کے لیے بھی زائد کھپت پر 12.96 روپے کا ریٹ نافذ ہوگا ،رعایتی پیکچ کے تحت سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق نہیں ہوگا ،پیکچ کے تحت ماہانہ مثبت فیول ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق ہوگا ۔