سو جو سے وینٹیان تک چین-لاؤس ریلوے کی بین الاقوامی مال بردار ٹرین سروس کا آغاز

 
0
110

اسلام آباد 12 جنوری 2022 (ٹی این ایس): سو جو سے وینٹیان تک چین-لاؤس ریلوے کے ذریعے پہلی بین الاقوامی مال بردار ٹرین ،چین کے صوبہ جیانگ سو کے شہر سوجو سے برآمدی سامان لے کر لاؤس کے دارالحکومت وینٹیان کی جانب روانہ ہوئی۔

ذرائع کے مطا بق
اس ٹرین پر لدا ہوا برآمدی سامان سوجو کی مقامی ہائی ٹیک انٹرپرائزز کا تیارکردہ ہے جس کی کل مالیت 50 ملین یوآن ہے۔یہ سامان صوبہ یونان کی موہان ریلوے پورٹ سے لاؤس کے دارالحکومت وینٹیان پہنچے گا۔ یہ مکمل سفر 3,800 کلومیٹر سے زائد کا ہے اور توقع ہے کہ یہ سامان تقریباً 7 دنوں میں وینٹیان پہنچ جائے گا۔
چین-لاؤس ریلوے، شمال میں “سلک روڈ اکنامک بیلٹ” اور جنوب میں “21ویں صدی کی میری ٹائم سلک روڈ” کو جوڑتی ہے جب کہ اس کے مشرق میں دریائے یانگسی کی اقتصادی پٹی ہے۔ یہ “دی بیلٹ اینڈ روڈ” کی تعمیر اور چین اور پڑوسی ممالک کے درمیان باہمی روابط کو فروغ دینے کاایک اہم اور بنیادی ذریعہ ہے ۔