سب کو ساتھ لے کر چلوں گا،میرے لیے سب برابر ہیں: نو منتخب سینٹ چئیرمین

 
0
438

اسلام آباد،مارچ 12 (ٹی این ایس): چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ  وہ  ایوان بالا میں سب کو ساتھ لے کر چلیں گے اور کسی کے ساتھ کسی قسم کی نا انصافی نہیں ہونے دینگے۔

سینیٹ روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ آصف زرداری اور عمران خان سمیت تمام دوستوں کا مشکور ہیں۔

صوبہ بلوچستان اور پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرونگا۔

انھوں نے کہا کہ  میں تمام دوستوں کو ساتھ لے کر چلوں گا،میرے لیے سب برابر ہیں،

انھوں نے کہا کہ وہ وزیر اعلی بلوچستان کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے میرا انتخاب کیا،ایوان میں سب سینیئر سیاستدان ہیں سب کاروائی سمجھتے ہیں ،ایوان کی کارروائی اچھے انداز میں چلائیں گےکسی کو شکایت کا موقع نہیں ملے گا۔