ڈپٹی چیئرمین کیلئے پیپلز پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دیا : سینیٹر ن لیگ کلثوم پروین

 
0
608

اسلام آباد،مارچ 12 (ٹی این ایس): معروف صحافی غریدہ فاروقی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے ن لیگ کی سینیٹر کلثوم پروین کا ویڈیو بیان شیئر کیا جس میں انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی چیئرمین کیلئے انہوں نے پیپلز پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دیا جبکہ عثمان کاکڑ کو ووٹ نہیں دیا اور اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عثمان کاکڑ ن لیگ کے اتحادی ہیں ۔

اس کے بعد ان سے سوال کیا گیا کہ آپ نے چیئرمین سینیٹ کیلئے کس کو ووٹ دیا ؟ اس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کیلئے ووٹ بلوچستان کے امیدوار کو نہیں دیا کیو نکہ ہمارے چیئرمین زیادہ سینئر تھے اس لیے انہیں وو ٹ دیا ۔ پارٹی میں تقسیم کے سوال پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ میں کوئی تقسیم نہیں ہے ۔