آرمی چیف کی امام کعبہ سے ملاقات

 
0
406

راولپنڈی، مارچ 12 (ٹی این ایس):آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امام کعبہ ڈاکٹر صالح سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی سمیت کئی امور پر بتادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن محمد الطالب سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات بھائی چارے اور باہمی اعتماد میں بندھے ہیں۔

جبکہ امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن محمد الطالب نے کہا کہ مسلم دنیا میں پاکستان کو اہم مقام حاصل ہے۔ پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ دونوں اقوام امن و استحکام اور مسلم امہ کی بہتری کیلئے کردار جاری رکھیں گی۔