اسلام آباد 11 جنوری 2022 (ٹی این ایس): پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن ( پی آراے) کے سابق صدر بہزادسلیمی کی سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات ، ملکی سیاسی صورتحال سمیت صحافی برادری کے مسائل کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال ، سپیکر قومی اسمبلی کی صحافی برادری کے مسائل کے حل کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرتے رہنے کی یقین دہانی
پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن ( پی آراے) کے سابق صدر بہزادسلیمی نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پارلیمنٹ ہائوس میں ان کے چیمبر میں تفصیلی ملاقات کی اور صحافی برادری کو درپیش مسائل اوران کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔ بہزادسلیمی نے سپیکر قومی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملازمت کے تحفظ اورمعاشی مسائل سمیت صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کے تمام مسائل کا مستقل حل قانون سازی سے ہی ممکن ہے ،جرنلسٹ پروٹیکشن بل کی منظوری کے حوالے سے قومی اسمبلی اور متعلقہ وزارتوں کا کردار قابل تحسین ہے ،بہزادسلیمی نے صحافیوں کے تحفظ کے لیے میڈیا پروٹیکشن بل کی منظوری کو درست سمت میں پہلا قدم قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ جرنلسٹ پروٹیکشن بل پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ سپیکر قومی اسمبلی کی صحافی برادری کے مسائل کے حل کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرتے رہنے کی یقین دہانی کرائی اورصحافی برادری کے مسائل کے حل کے لیے سابق صدر پی آراے بہزادسلیمی کے کردار کو سراہا ۔