پاکستانی تارکین وطن کے ہونہار بچوں کے لئے 10 کروڑ روپے کی سکالر شپس کی منظوری دیدی

 
0
378

اسلام آباد جولائی 28(ٹی این ایس ) اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن نے پاکستانی تارکین وطن کے ہونہار بچوں کے لئے 10 کروڑ روپے کی سکالر شپس کی منظوری دی ہے جبکہ اس کے علاوہ تین کروڑ روپے پاکستانی تارکین وطن کے بچوں کے لئے انٹرن شپ پروگرام کی مد میں مختص کئے گئے ہیں۔ او پی ایف کے ذرائع کے مطابق او پی ایف تارکین وطن کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کے لئے اہم اقدامات اٹھا رہی ہے جن میں تارکین وطن کے بچوں کے لئے سکالر شپس اور تعلیمی اداروں میں بھرپور سہولیات دی جا رہی ہیں۔