وزیراعظم کو اس وقت ہی استعفیٰ دینا چاہئے تھا جب سپریم کورٹ کے دو جج صاحبان نے ان کی نااہلی کا فیصلہ کیا تھا ، وزیر اطلاعات سندھ

 
0
294

ٹھٹھہ جولائی 28(ٹی این ایس ) وزیراعظم محمد نواز شریف کو اس وقت ہی استعفیٰ دینا چاہئے تھا جب سپریم کورٹ کے دو جج صاحبان نے ان کی نااہلی کا فیصلہ کیا تھا اب پانچ ججوں نے متفقہ طور پر نہ صرف نواز شریف کو نااہل قرار دے دیا ہے اور مقدمہ بھی درج کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے گھارو میں این این آئی کے ساتھ خصوصی طور بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے مذید کہا کہ نواز شریف کو ان کے نا اہل مشیروں نے ڈبو دیا ہے اور انہیں نااہل کروانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ملک میں کوئی بھی اہم یا عام آدمی قانون سے بالاتر نہیں ہے قانون سب کے لئے ہوتا ہے سپریم کورٹ کے فیصلے سے ملک میں کرپشن کرنے والوں کا خاتمہ ہونے کی امید ہے آئیندہ کوئی بھی وزیراعظم یا اہم عہدے پر فائز کرپشن کرنے سے پہلے کئی بار سوچے گا.صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاھ نے مذید کہا کہ دھابیجی میں اکنامک زون قائم ہونے سے مقامی افراد کو روزگار میسر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور اس سلسلے میں ٹھٹھ کی ساحلی پٹی کو ترقی دینے کے لئے کئی اہم منصوبوں پر کام چل رہا ہے اور کئی نئے ترقیاتی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے جس کے باعث ٹھٹھ کی ساحلی پٹی میں مقیم باشندوں کی زندگی بدل جائے گی انہوں نے کہا کہ آئیندہ عام انتخابات میں آصف علی زرداری, بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پورے ملک سے تاریخی کامیابی حاصل کرے گی۔