پی ٹی آئی کا دی نیوز کے صحافی عمر چیمہ کیخلاف پیمرا اور پریس کونسل آف پاکستان سے رجوع ، قانونی کارروائی کا مطالبہ

 
0
385

لاہور، مارچ 09 (ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف دی نیوز کے صحافی عمر چیمہ کیخلاف عدت کے دوران شادی کی خبر پر میدان میں آ گئی ہے اور ان کے خلاف پیمرا اور پریس کونسل آف پاکستان سے رجوع کر تے ہوئے قانونی کارروائی کا مطالبہ کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے جو شکایت پیمرا اور پریس کونسل آف پاکستان کو ارسال کی گئی ہے اس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ دی نیوز کے صحافی عمرچیمہ نے جو عمران خان کی بشریٰ بی بی سے عدت کے دوران شادی کی نام نہاد خبر شائع کی ہے اس میں انہوں نے صحافی اقدار اور تمام تر اخلاقیات کی حدود کوپار کر لیاہے ،جنگ/جیو گروپ عمر چیمہ کے ذریعے غیر اخلاقی اور خرافات پر مبنی پروپگینڈے میں مصروف ہے۔ شکایت میں کہا گیاہے کہ جنگ گروپ بے بنیاد اور جھوٹی خبروں کے باعث عمران خان اور ان کی فیملی کی ساک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہاہے ۔چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف جھوٹی اور غیر اخلاقی پروپگینڈہ مہم بند کی جائے ،شریف خاندان کی طرح عمر چیمہ اور جنگ /جیو گروپ بھی خود کو کسی ضابطے کے پابند نہیں سمجھتے ، عمر چیمہ اور جنگ /جیو گروپ کے خلاف پیمرا رولز اور دیگر قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے ،قوم کو سازش کے تحت گمراہ کرنے والوں کا محاسبہ کیا جائے۔
تحریک انصاف عمر چیمہ کے جھوٹوں کامعاملہ پہلے بھی ان اداروں کے سامنے اٹھا چکی ہے،عمر چیمہ کو اس سے قبل جھوٹی خبریں چھاپنے پر پشاور ہائی کورٹ سے سزا مل چکی ہے،صحافتی حلقوں میں اپنی ساکھ برباد کرنے کے بعد عمر چیمہ شریف خاندان کی نوکری میں مصروف ہیں۔