لاہور جنوری 20 (ٹی این ایس): معروف بھارتی اداکار گیپی گریوال پاکستان پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق گیپی گریوال ننکانہ صاحب گرودوارہ جنم استھان گئے۔گیپی گریوال آج صبح واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچے۔گیپی گریوال پاکستان میں مختلف گردواروں میں مذہبی رسومات کے لیے جائیں گے۔گیپی گریوال کا دو دن تک پاکستان میں رہنے کا امکان ہے۔
گیپی گریوال نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کیا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ ننکانہ صاحب’ بابا جی کے گھر‘ جا رہے ہیں۔
Gippy Grewal is at Gurdwara Janamasthan #NankanaSahib #Pakistan @GippyGrewal, welcome paaa jeee!!! pic.twitter.com/s9RoYFIkzy
— Shiraz Hassan (@ShirazHassan) January 20, 2020
۔علاوہ ازیں گیپی گریوال نے ننکانہ صاحب میں موجود سکھ لوگوں سے بھی ملاقات کی اور ان کے درمیان گھل مل گئے۔
مداحوں بھی گیپی گریوال کو اپنے درمیان دیکھ کر خوش ہوئے اور خوب سلیفیاں بھی لیں۔ اس سے قبک معروف بھارتی اداکارہ سنی دیول بھی کرتاپور آ چکے ہیں۔انہوں نے کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی تھی۔بھارت سمیت دنیا بھر کے سکھ رہنما کرتاپور راہداری کھولنے پر وزیراعظم عمران خان کے شکرگزار ہیں۔ کرتارپور راہداری کا افتتاح کرنے کے بعد وزیراعظم پاکستان عمران خان کو امن کا نوبل انعام دینے کے لیے تحریک کا آغاز بھی کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے 9 نومبر کو بھارت سمیت دنیا بھر کے سکھوں کو کرتاپور راہداری کھول کر انمول تحفہ پیش کیا۔ پاکستان کے وزیرِ اعظم نے گرودوارہ دربار صاحب کرتار پور کی نئے سرے سے تعمیر اور انڈین یاتریوں کے لیے تیار کی گئی راہدرای کا افتتاح کیا۔ وزیراعظم عمران خان سمیت کئی اہم شخصیات نے کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
Off to Nankana Sahib 🙏
Baba ji de Ghar 🙏🙏🙏
Feeling blessed 😃@ImranKhanPTI 🙏🙏🙏✊✊✊ pic.twitter.com/HK0ggPS9pD— Gippy Grewal (@GippyGrewal) January 20, 2020
اس کے علاوہ سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ اور نوجوت سنگھ سدھو بھی تقریب میں موجود تھے۔ اس تقریب میں بالی وڈ فلمسٹار سنی دیول سمیت بڑی تعداد میں سکھ یاتری موجود تھے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ سب سے پہلے سکھ برادری کو 550 ویں سالگرہ کی مبارکباد دیتا ہوں، خوش آمدید کہتا ہوں، ایف ڈبلیوسب سے آگے تھی، جنہوں نے 10مہینے کے اندر سڑک، کمپلیکس اور پل بنایا ، ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے بھارتی ہم منصب کو مخاطب کرتے ہوئے بھی کہا تھا کہ مودی سن لو! انصاف سے امن، ناانصافی سے انتشار پھیلتا ہے۔