وزیراعظم کا چھوٹے دکاندار پر غیر ضروری ٹیکس ختم کرنے کی ہدایت

 
0
496

چھوٹے کاروباری افراد کو بے جا تنگ نہ کیا جائے،وزیراعظم نے 15 چھوٹے کاروبار پر ٹیکس ختم کرنے کی ہدایت کر دی
اسلام آباد جنوری 20 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان کا چھوٹے دکانداروں کے لیے زبردست اقدام سامنے آیا ہے۔انہوں نے چھوٹے دکاندار پر غیر ضروری ٹیکس ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔عمران خان نے کہا کہ چھوٹے کاروباری افراد کو بے جا تنگ نہ کیا جائے۔وزیراعظم عمران خان نے یہ بھی ہدایت کی کہ 15 چھوٹے کاروبار پر ٹیکس ختم کیا جائے۔عمران خان نے چھوٹے دکاندراروں کر غیر ضروری ٹیکس ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے اس سلسلے میں وزرائے اعلیٰ اور بورڈ آف انویسمنٹ سے بھی مشاورت کی ہے۔وزیراعظم نے لوکل گورنمنٹ کو آبرویشن بھیج دیں۔ وزیراعظم عمران خان نے انسپیکشن،غیر ضرروی سرٹیفیکٹس کے نام پر لیے جانے والے ٹیکسز کا نوٹس لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر ضروری سرٹیفیکٹس کے نام پر ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ خیال رہے کہ ایف بی آر نے چھوٹے تاجروں کے لئے فِکسڈ ٹیکس مسودہ تیار کیا تھا، مسودے کے مطابق چھوٹے دکان دار سال میں 2 بار ٹیکس ادائیگی کریں گے، فکسڈ ٹیکس ادا کرنے والے چھوٹے دکانداروں کا کوئی آڈٹ نہیں ہوگا اور نہ ہی چھوٹے دکاندار سے ودہولڈنگ ٹیکس وصولی کی پابندی ہوگی۔
مسودے میں یہ بھی تجویز دی گئی تھی کہ چھوٹے دکان داروں سے ٹیکس وصولی مختلف گیٹیگریز کے لیے الگ الگ متعارف کروائی جائیں۔ مسودے کے مطابق چھوٹے دکاندروں کیلیے ویلتھ اسٹیٹمنٹ داخل کرنا بھی ضروری نہیں ہو گا جبکہ 150 اسکوائر فٹ والی دکان سے سالانہ 35 ہزار روپے فِکسڈ ٹیکس جب کہ 150 سے 300 اسکوائر فٹ کی دکان پر سالانہ 40 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس کی تجویز دی گئی۔
واضح رہے کہ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی بزنس فورم کے صدر وسیم الدین شیخ نے حکومت کی جانب سے چھوٹے دکانداروں پر عائد کردہ ٹیکس پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان ا پنی ٹیم، کابینہ اور مشیروں میں محب وطن اور عوام کا درد رکھنے والے ماہرین کو جگہ دیں۔عمران خان ایسے اقدامات سے گریز کریں جس سے پاکستان دنیا کا مہنگا ترین ملک جانا جائے۔
ٹیکسوں کی بھرمار سے عوام اور تاجر برادری یکساں طور پر پریشان ہو رہی ہے۔ چھوٹے تاجروں اور عوام پر مہنگائی کا کم سے کم بوجھ ڈالا جائے، صنعتوں اور زراعت کو فروغ دیا جائے۔جب ملک میں کوئی کاروبار اور کھیتی باڑی کرنے والا ہی نہیں رہے گا تو ملک کیسے چلے گا وزیر اعظم عمران خان صاحب اپوزیشن کے احتجاج سے حکومت نہیں گر سکتی مگر عوام پر مہنگائی اور ٹیکسز کے انبار سے حکومت بچ بھی نہیں سکتی ۔
پی ٹی آئی کی حکومت نے گذشتہ حکومتوں کی معاشی پالیسیوں کے ستائے ہوئے عوام پر مسلسل بدترین مہنگائی کے پہاڑ گرانے کا جو سلسلہ جاری رکھا ہے اسے روکا جائے ۔ چھوٹے دکانداروں پر ٹیکس کا نفاذ کسی بڑے سانحہ کو جنم دینے کا باعث بنے گا لہذاحکومت ہوش کے ناخن لے اور پہلے بڑے ٹیکس چوروں کو لگام دے۔ دکانداروں پر ٹیکس کا مسودہ