بدعنوانی کیخلاف جنگ قومی فریضہ سمجھ کر لڑ رہے ہیں نیب بدعنوانی کے خاتمے کے لیے عوام کی توقعات پر پورا اترے گی :چیئرمین نیب

 
0
332

اسلام آباد مارچ 4(ٹی این ایس) چیئرمین نیب ریٹائرڈ جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوانی کے خلاف جنگ قومی فریضہ سمجھ کر لڑ رہے ہیں، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل ،پلڈاٹ اور ورلڈ اکنامک فورم نے نیب کے اقدامات کو سراہا ہے، بدعنوانی کے خاتمے کےلئے نیب سے تعاون کرے۔ نیب کی سب کا احتساب مہم موثر بنانے کے حوالے سے ایک بیان میں چیئرمین ریٹائرڈ جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ بدعنوانی قومی دشمن ہے نوجوان نسل کو کرپشن کے خاتمے کےلئے آگے بڑھ کر تعاون کرناچاہیے۔
نیب اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب کا کہنا تھاکہ گزشتہ سال جنوری تا مارچ کے مقابلے میں نیب کی اسی مدت میں اس سال کارکردگی میں دو گنا بہتری آئی ہے ،انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کے خلاف جنگ قومی فریضہ سمجھ کر لڑ رہے ہیں ،نیب بدعنوانی کے خاتمے کے لیے عوام کی توقعات پر پورا اترے گی،نیب کے تمام افسران کو شفاف پن اور قواعد کے تحت کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،کرپشن کے خلاف اقدامات میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ،مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے ذریعہ کیسز میں موثر پیش رفت ہونا خوش آئندبات ہے ،ٹرانسپریسی انٹرنیشنل ،پلڈاٹ اور ورلڈ اکنامک فورم نے نیب کے اقدامات کو سراہا ہے۔