تھانہ رمنا پولیس کی بروقت کارروائی، شہری سے گن پوائنٹ پرواردات کرنے والا ملزم 06 گھنٹوں میں گرفتار

 
0
148

اسلام آباد 06 جنوری 2022 (ٹی این ایس): تھانہ رمنا پولیس کی بروقت کارروائی، شہری سے گن پوائنٹ پرواردات کرنے والا ملزم 06 گھنٹوں میں گرفتار، لوٹے گئے 75لاکھ روپے اور اسلحہ بھی برآمد۔آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے لوٹی گئی رقم شہری کے حوالے کر دی، شہری نے آئی جی اسلام آباد اور رمنا کے اے ایس پی رانا حسین طاہر اور ایس ایچ او تھانہ رمنا اختر زمان اور پولیس ٹیم کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق مورخہ04.01.2022 بوقت 09.20بجے رات ایک شہری نے پولیس کو اطلاع دی کہ وہ اپنے گھرسیکٹر جی الیون میں موجود تھا کہ اچانک ایک نامعلوم ڈکیت نے گن پوائنٹ پر 75لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگیا،پولیس نے فوری مقدمہ نمبر 17/22 بجرم 392ت پ تھانہ رمنا درج کیا،ایس پی صدر زون تصور اقبال نے شہری کی کال پر اے ایس پی رمنا رانا حسین طاہر اور ایس ایچ او ررمنا اختر زمان کو ملزم کو فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا ، ایس ایچ او رمنا اختر زمان اور ٹیم نے تکنیکی بنیادوں پر ملزم کو ٹریس کیا اور 06گھنٹوں میں ملزم حق نواز ستی سکنہ لہتراڑ بالا کوٹلی ستیاں کو گرفتار کر کے چھینے گئے 75لاکھ روپے اور اسلحہ برآمد کرلیا۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد احسن یونس نے سنٹرل پولیس آفس میں لوٹی گئی رقم 75لاکھ روپے شہری کے حوالے کر دی ، اس موقع پرڈی آئی جی آپریشنز اویس احمد ملک اور، ایس ایس پی آپریشنز سید اکبر علی شاہ ، اور ایس پی صدر اسلام آباد تصور اقبال بھی موجود تھے، آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس اپنے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت تیار ہے ، شہری نے آئی جی اسلام آباد اور ان کی ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔