او جی ڈی سی ایل I-9ہاسٹل کی بلڈنگ کو کرونا وائرس کے مریضوں کے لیے قرنطینہ سنٹر بنا دیا گیا ہے

 
0
497

اسلام آباد مارچ 24 (ٹی این ایس): آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے حکومت پاکستان کی کرونا وائرس کے خلاف کی گئی کوششوں میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے او جی ڈی سی ایل،آئی۔نائن ہاسٹل کی بلڈنگ کو قرنطینہ سنٹر کے لیے وقف کردیا ہے جس کے لیے اسسٹنٹ کمشنر ماہرین بلوچ نے اس بلڈنگ کامعائنہ کیا اور اپنی ابتدائی رپورٹ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن،اسلام آباد کو جمع کرائی،جنہوں نے او جی ڈی سی ایل بلڈنگ کی قر نطینہ سنٹرکے لیے منظور ی دے دی ہے۔
او جی ڈی سی ایل I-9ہاسٹل بلڈنگ کی بطور قرنطینہ سنٹر منظوری ہونے کے بعد، او جی ڈی سی ایل انتظامیہ نے،آئی۔نائن میں تعینات قرنطینہ سٹاف کے لیے پچاس(50)حفاظی پوشاک(Protective Gears)فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کے علاوہ او جی ڈی سی ایل متاثرہ مریضوں کو خوراک اور ادویات بھی مفت فراہم کرے گی۔
او جی ڈی سی ایل ہمیشہ سے ہی قدرتی آفات کے نتیجہ میں آنے والی مشکلات کا مقابلہ کرنے میں پیش پیش رہی ہے،اس کی سب سے بڑی مثال 2005کا ہولناک زلزلہ ہے،اس کے علاوہ او جی ڈی سی ایل نے دیا مر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لیے 36ملین روپے کا فنڈ بھی دیا تھا۔