اسلام آباد :وفاقی بیورو کریسی میں اعلی سطح پر تقرر و تبادلے،اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے پوسٹنگ و ٹرانسفرز کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے،تحریری احکامات کے مطابق گریڈ 19کی آفیسر مریم کیانی کو ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے،وہ اس سے قبل اسٹبلشمنٹ ڈویژن میں تعیناتی کی منتظر تھیں،گریڈ 21کے آفیسر حسن محمود سے ایڈیشنل سیکرٹری پیٹرولیم ڈیویژن کا چارج واپس لے کر انہیں اسٹبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،گریڈ 21کے آفیسر محمد حسن اقبال کو ایڈیشنل سیکرٹری پیٹرولیم ڈیویژن تعینات کر دیا گیا ہے۔













