راولپنڈی (ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ صدرواہ آصف خان کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی کاروائی

 
0
15

راولپنڈی (ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ صدرواہ آصف خان کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی کاروائی ۔ چوری نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ گرفتار تفصیلات کے مطابق صدر واہ پولیس نے چوری و نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کوگرفتار کر لیا پولیس نے زیر حراست گینگ سے دوران تفتیش مسروقہ رقم 70 ہزار روپے، 2 موبائل فون،پانی کی موٹر، پنکھا،ٹینکی ٹاپے اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ زیرحراست افراد کو ٹھوس شواہد پر چالان عدالت پیش کیا جائے گا ۔