شیخ رشید پر حملے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

 
0
599

لاہور اگست 04.(ٹی این ایس ) تحریک انصاف نے شیخ رشید پر حملے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی ۔ اپوزیشن لیڈر میاں محمو د الرشید کی جانب سے جمع کروائی گئی قرار داد میں کہا گیا کہ شیخ رشید تنہا نہیں پوری تحریک انصاف اپنے اتحادی کے ساتھ کھڑی ہے۔حکمرانوں کی کرپشن بے نقاب کرنے کا جرم کرتے رہیں گے۔رکن اسمبلی بھی لیگی غنڈوں کے شر سے محفوظ نہ رہے۔شریف خاندان اپنی غنڈا گردی کا بوجھ نہیں اٹھا سکے گا۔