کورونا وائرس کے پیش نظر 22 مارچ سے 12 ٹرینیں بند کرنے کا اعلان

 
0
787

اسلام آباد مارچ 19 (ٹی این ایس): اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جو ہم کماتے ہیں وہ ریلوے پر خرچ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ریلوے حکام کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا جس کے بعد 22 مارچ سے 12 ٹرینوں کو بند کر رہے ہیں اور اگر مزید ضرورت محسوس ہوئی تو 25 تاریخ کو دوبارہ اجلاس کرکے یکم اپریل سے مزید 20 ٹرینیں بند کی جائیں گی۔

اس موقع پر ان ٹرینوں سے پڑنے والے مالی بوجھ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ساری دنیا پر بوجھ ہے اور ریلوے اس بوجھ کو اٹھانے کے لیے تیار ہے جبکہ وزیراعظم کے سامنے تمام صورتحال کو رکھا ہے۔

وزیر ریلوے کا کہا کہ ان ٹرینوں کے مسافروں کی رقم 100 فیصد واپس کی جائے گی تاہم اگر وہ کسی اور ٹرین پر سفر کرنا چاہیں تو یہ پیشگی بکنگ کا اس پر عمل ہوگا۔