دو مسافر طیارے خوفناک حادثہ سے بال بال بچ گئے، پائلٹس نے حاضر دما غی کا مظاہرہ کیا

 
0
297

اسلام آباد مارچ 19 (ٹی این ایس): تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے 2 طیا رے بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے ، ایئر ٹریفک کنٹرولر کے سسٹم میں اچانک خرابی کے باعث پی آئی اے کے دونوں طیارے فضامیں آمنےسامنے آگئے تاہم ائر ٹریفک کنٹرولر نے پائلٹس کو کمونیکیشن ریڈ وائر لیس کے ذریعے آگاہ کیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ دونوں پائلٹس نے حاضر دما غی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیاروں کو حادثہ سے بچالیا، پی آئی اے کی پر واز پی کے 352 کراچی سے اسلام آباد جارہی تھی جبکہ دوسری پرواز پی کے 785 اسلام آباد سے لندن کی جانب گامزن تھی۔

ذرائع کے مطابق دونوں طیارے ساوتھ ریجن چیراٹ کوہاٹ کے اوپر سے گزر رہے تھے ، کراچی سے اسلام آباد آنے والی پرواز لینڈ نگ کے لیے بلندی سے نیچے آرہی تھی اور طیارہ 26 ہزار فٹ بلندی پر تھا جبکہ پی آئی اے کی لندن جانے والی پر واز 15000 فٹ بلندی پر تھی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ دونوں طیاروں کے درمیان پانچ سے چھ نارٹیکل مائل کا فاصلہ رہ گیا تھا، طیارے میں موجود ٹیکاس سسٹم فعال ہوگیا اور طیاروں کو آپس میں تصادم سے بچالیا گیا۔

پی آئی اے کا ایک کپتا ن اپنے جہاز کو تیزی نیچے کی طر ف لے گیا جبکہ دوسرا کپتا ن اپنے طیارے کو تیزی سے بلندی پر لے گیا تھا، دو نوں طیاروں کے آمنے
سامنے آنے کا واقعہ گزشتہ دنوں پیش آیا تھا۔

ڈی جی سول ایوی ایشن نے واقعے کا نو ٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور باضابطہ ٹیلکس بھی جاری کردیا ہے۔