اسلام اباد (ٹی این ایس) سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کا گرانفروشوں کے خلاف زبردست ایکشن

 
0
103

اسلام اباد (ٹی این ایس)(ثاقب خان کھٹڑ)سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کا گرانفروشوں کے خلاف زبردست ایکشن،مہنگے داموں سبزی فروٹ بیف چکن فروخت کرنے والوں کو مجموعی طور پر پونے دو لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ناجائز منافع خوروں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی چوہدری شفقت محمود کا تاجروں کو سخت انتباہ،تفصیلات کے مطابق حکومت کی خسوصی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ فتح جنگ چوہدری شفقت محمود نے اچانک مین بازار،مرکزی چوک،کھوڑ روڈ،کوہاٹ روڈ کا دورہ کیا انھوں نے سبزی فروٹ چکن اور گوشت کے نرخ چیک کئے اور گاہگوں سے نرخوں کے بارے استقفسار کیا انھوں نے سبزی فروٹ گوشت اور چکن مقررہ نرخوں سے زائد پر فروخت کرنے اور نرخنامے واضع جگہ پر آویزاں نہ کرنے والوں کو مجموعی طور پر 1لاکھ ستر ہزار روپے جرمانہ عائد کیا انھوں نے تاجروں کو سخت انتباہ کیا کہ وہ مقررہ نرخوں سے پر اشیاء فروخت کریں شہریوں کو لوٹنے والے ناجائز منافع خوروں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی انھوں نے حکومتی ہدایات کے مطابق گرانفروشوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے اور ان کو جیل بھجوایا جائے گا۔ چوھدری شفقت محمود کے اقدامات کو عوام نے اچھے الفاظ میں سراھتے ھوئے کہا ایسے عوام دوست افیسر پنجاب حکومت کی نیک نامی کا سبب ھیں جن کی وجہ سے ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسہ جاری ھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔