اسلام آباد (ٹی این ایس)(ایڈیٹر انوسٹی گیشن )حکومت اور اپوزیشن کی درمیان پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس بلوانے پر اتفاق ہوا تھا ،، جس کے بعد جمعے کے روز پارلیمنٹ کی کمیٹی روم ٹو میں اڑھائی بجے اجلاس طلب کرلیا گیاتھا ؕ۔
اجلاس سے قبل تحریک انصاف نے پانچ ارکان کے نام بھیجے تھے جن میں عامر ڈوگر ، جنید اکبر ،، شیخ وقاص ، عمر ایوب ، خواجہ شیراز کے نام بھیجوائے گئے تھے تاہم تحریک انصاف کی جانب سے جنید اکبر کے نام کو بطور چیئرمین پی اے سی فائنل کیا گیا تھا باوثوق ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی اور جے یو آئی نے تحفظات کا اظہار کیا ہے ،، پیپلزپارٹی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا الیکشن لڑنا چاہتی ہے جس کے بعد پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے انتخابات کے لیے بلوایا گیا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔