اسلام آباد (ٹی این ایس) :ڈالر انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ دونوں جگہ مہنگا

 
0
340

گزشتہ روز سستا ہونے والا امریکی ڈالر آج انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ دونوں جگہ پر مہنگا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 6 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278 روپے 10 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 4 پیسے پر بند ہوا تھا۔
ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے مہنگا ہونے کے بعد 281 روپے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے کا تھا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد کاروبار معطل ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 27 پوائنٹس کی کمی کے بعد 44 ہزار 151 پر آ کر معطل ہوا ہے۔
گزشتہ روز 100 انڈیکس 44 ہزار 178 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔