SHO رتہ امرال راشد کیانی کی ہمراہ پولیس ٹیم کریمنل گینگ کے خلاف موثر کاروائی

 
0
366

راولپنڈی 20 دسبمر 2021 (ٹی این ایس): SHO رتہ امرال راشد کیانی کی ہمراہ پولیس ٹیم کریمنل گینگ کے خلاف موثر کاروائی، رابری،سٹریٹ کرائم اور سینچنگ کی وارداتوں میں ملوث طوطی گینگ کا سرغنہ 02ساتھیوں سمیت گرفتار، چھینی گئی رقم 51ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی ساجد کیانی کی ہدایت پر DSP سٹی کی زیر نگرانی رتہ امرال پولیس نے کریمنل گینگ کے خلا ف موثر کاروائی کرتے ہوئے رابری،سٹریٹ کرائم اور سینچنگ کی وارداتوں میں ملوث طوطی گینگ کے سرغنہ کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا،گرفتارملزمان میں گینگ کا سرغنہ سمیع اللہ اورساتھی ملزمان قدرت اور اسد شامل ہے، ملزمان سے چھینی گئی رقم 51 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد ہوا،ملزمان نے تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں کے انکشاف پر ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیاگیا،شناخت پریڈ کے بعد ملزمان سے مزید برآمدگی کا تحرک کیاجائے گا، سی پی اوراولپنڈی ساجد کیانی کی طرف سے گینگ کی گرفتاری پر رتہ امرال پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو انکے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،منظم اورمتحرک گینگز کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے