راولپنڈی(ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ نصیر آباد ندیم ظفر کی ہمراہ پولیس اہم کاروائی

 
0
203

 گاڑی چوری کی وارداتوں میں ملوث جعلی وکیل گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کی 02 چوری شدہ گاڑیاں برآمد،ملزم شفیق نے جعلی کارڈ تیار کررکھا تھا اوراپنے آپ کو وکیل ظاہر کرتا تھا۔تفصیلات کے مطابق نصیرآباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گاڑی چوری کی وارداتوں میں ملوث جعلی وکیل شفیق کو گرفتارکرلیا، ملزم سے لاکھوں روپے مالیت کی 02 چوری شدہ گاڑیاں برآمدہوئیں،ملزم قبل ازیں گاڑی چوری کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے،ملزم شفیق نے جعلی کارڈ تیار کررکھا تھا اوراپنے آپ کو وکیل ظاہر کرتا تھا،ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان کا کہناتھاکہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرارواقعی سزا دلوائی جائیگی،شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،دھوکہ دہی سے شہریوں کا استحصال کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔