فوج اور فورسز کی طرف سے الیکشن کے موقع پر  دہشت گردوں اور مشکوک حرکات کی اطلاعات کی فراہمی کے لئے ہیلپ لائن قائم

 
0
410

راولپنڈی، جولائی 24(ٹی این ایس):پاکستان آرمی اور دیگر سکیورٹی فورسز  نے الیکشن کے موقع پر  دہشت گردوں اور مشکوک حرکات کی اطلاعات دینے کے لیے ہیلپ لائن قائم کر دی ہیں،  آئی ایس پی آر کے ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ اگر آپ کو ہیلپ لائن فون نمبرز کا پتا نہیں ہے تو یہ لیجیے۔ ابھی اپنے موبائل میں محفوظ کرلیں۔ اپنے اردگرد ہر مشکوک سرگرمی پر کڑی نظر رکھیے، کچھ بھی مشکوک نظر آئے تو فوراََ ان نمبرز پر اطلاع دیجیے۔

آپ کا نام اور پتا کسی کو نہیں بتایا جائے گا۔ یہ نمبرز پاک آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ یعنی ISPR انٹر سروس پبلک ریلیشنز کی جانب سے تصدیق شدہ ہیں، اس میں پاک آرمی کے ساتھ رینجرز، کاونٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ، نیکٹا، ایلیٹ فورس اور ایف سی کے نمبرز شامل ہیں۔

آرمی: 1135,1125

رینجرز: 1101وٹس ایپ 03162369996

کاؤنٹر ٹیریرزم ڈیپارٹمنٹ: (CTD)   0800111111

نیشنل کاؤنٹر ٹیریرزم   اتھارتی : 1717

ایلیٹ فورس : 9211123

فرنٹئر کارپس آف پاکستان (FC): 9211300

ابھی اپنے موبائل میں محفوظ کیجیے اور تمام دوستوں کے ساتھ شیئر بھی کیجیے۔ آپ چلتے پھرتے فوجی ہیں، ہر جگہ نظر رکھیے اور دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے اپنی زمیداری پوری کیجیے۔