راولپنڈی (ٹی این ایس) پولیس کا پتنگ سپلائر،منشیات اور اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن

 
0
5

راولپنڈی (ٹی این ایس)  پولیس کا پتنگ سپلائر،منشیات اور اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن، سات پتنگ سپلائر گرفتار 651 پتنگیں اور سات ڈوریں برآمد دھمیال پولیس نے پانچ افراد کو حراست میں لے کر پانچ سو تریپن پتنگیں، اور پانچ ٹوریں برامد کیں، رتہ امرال پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لیکر پچاس پتنگیں، اور ڈور برآمد کی،چکلالہ پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر اڑتالیس پتنگیں، اور ڈور برآمد کی زیر حراست افراد کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا گیا، منشیات خلاف کاروائی میں تین سپلائر گرفتار، چار کلو سے زائد چرس برآمد کر لی گئی، پیر ودھائی پولیس نے ایک منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر ایک کلو چارسو گرام چرس برآمد کی، آر اے بازار پولیس نے ایک منشیات سپلائر کو حراست میں لیکر ایک کلو دو سو چالیس گرام چرس برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کر لیے، دیگرکاروائیوں میں پولیس نے چھ افراد کو حراست میں لے کر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، زیر حراست افراد کے خلاف کاروائیاں تھانہ چکلالہ، وارث خان، صادق آباد اور تھانہ گجر خان کے علاقوں میں کی گئیں