راولپنڈی جنوری 21 (ٹی این ایس): پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں متعین اٹلی کے سفیر سٹیفانوپونٹیکورو نے الوداعی ملاقات کی ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اٹلی کے سفیر کی پاکستان میں خدمات کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان اٹلی کے تعلقات کو مضبوط کرنے کے لئے کردار کی تعریف کی ۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سفیر کو ان کی نیٹو کے افغانستان میں بطور سول سینئر نمائندہ تعیناتی پر مبارکباد پیش کی ۔ معزز مہمان نے علاقائی سلامتی اور استحکام کے لئے پاکستان کے کردار کو سراہا اور افغانستان میں امن کے لئے مثبت کوششوں کی تعریف کی ۔