اسلام آباد (ٹی این ایس) سینئر سپر ٹینڈنٹ آف پولیس آ پر یشنز قاضی علی رضا نے فرائض کی انجام دہی کے دوران بہتر ین کارکردگی کامظاہرہ کرنے پر ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ کورال اور ان کی ٹیم کوانعامات وتعریفی اسناد سے نوازا،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ان پولیس افسران نے فرض شناسی،ایمانداری اور بھرپور لگن کے ساتھ اپنے فرائض منصبی سرانجام دیتے ہوئے سنگین جر ائم میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی میں معاونت فراہم کی،اسلام آباد پولیس کا وقار انہی افسران کی بدولت ہے جو ایمانداری، خلوصِ نیت اور پیشہ ورانہ عزم کے ساتھ ہر چیلنج کا سامنا کرتے ہیں، انہو ں نے مزید کہا کہ بہادری،تہذیب اور شفافیت اسلام آباد پولیس کے امتیازی نشان ہونے چاہیں، تمام افسران بھرپور ایمانداری،فرض شناسی،جانفشانی اور بہادری سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں، آپ سب لوگ ایک بہترین پولیس فورس کا حصہ ہیں


















