راولپنڈی (ٹی این ایس) مری میں گزشتہ 15گھنٹوں سے زائد برفباری کاسلسلہ جاری، شہریوں اور سیاحوں کے محفوظ انخلاء کے لئے ریسکیو آپریشنز جاری، سیاحوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری، حدِ نگاہ صفرہونے کے باعث شہری مری کیجانب سفر سے گریزکریں۔برفانی طوفان کے پیشِ نظر مری میں روڈکلیئرنس تک مزید گاڑیوں کےداخلے پر مکمل پابندی عائدکردی گئی ہے۔شہریوں اورسیاحوں سے اپیل ہے کہ خراب موسم کے پیشِ نظرمری کا سفرمؤخر کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔مری روڈ پر ضلعی وٹریفک پولیس اور ریسکیواہلکار سیاحوں کوبحفاظت نکالنےمیں مصروف ہیں،بھارا کہواور سترہ میل پر رکاوٹیں لگادی گئی ہیں، انسانی جانوں کاتحفظ ہماری اولین ترجیح ہے













