اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کے شدید جھٹکے

 
0
122

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کے شدید جھٹکے ،عوام میں خوف وہراس پھیل گیا ۔

تفصیلات کے مطابق بارہ بج کر 58منٹ پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث عوام میں شدید خوف وہراس پھیل گیا،عوام گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے ۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 150 کلو میٹر زیر زمین تھی۔ زلزلے کا مرکز تاجکستان تھا جس کے جھٹکے ایران اور افغانستان میں بھی محسوس کیے گئے۔