پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر چودھری فواد حسین کے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کا معاملہ، چودھری فواد حسین کے وکلاء نے انکے طبی معائنے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈیوٹی مجسٹریٹ راجہ وقاص کی عدالت میں درخواست جمع کروائی گئی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود چودھری فواد حسین کا طبی معائنہ نہیں کروایا گیا۔
خدشہ ہے کہ فواد چودھری کو تشدد کا نشانہ بنایا جائے گا،لہٰذا طبی معائنہ نہایت ضروری ہے،طبی معائنے کو یقینی بنایا جائے تاکہ فواد چودھری کے بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی نہ ہو سکے،