اسلام آباد (ٹی این ایس) راجہ ناصر عباس سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر

 
0
7

اسلام آباد (ٹی این ایس) : چیئرمین سینیٹ نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کی تعیناتی کا اعلان کر دیا ہے۔ چیئرمین نے علامہ راجہ ناصر عباس کو اپوزیشن لیڈر مقرر کیا ہے۔

یہ فیصلہ سینیٹ کے رولز اور قوانین کا بغور جائزہ لینے کے بعد کیا گیا۔ شبلی فراز کی نشست خالی ہونے کے بعد اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی تھا، جس کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا۔

سینیٹ سیکرٹریٹ نے اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری سینیٹ حفیظ اللہ شیخ نے راجہ ناصر عباس کو بطور قائد حزب اختلاف نوٹیفائی کر دیا ہے۔

CamScanner-20-01-2026-12.41