مخالفین (ن) لیگ کی مقبولیت سے خائف ہو کر غیر جمہوری اور منفی ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں،طلال چوہدری

 
0
421

فیصل آباد ، جنوری01(ٹی این ایس): وزیر مملکت برائے داخلہ محمد طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین مسلم لیگ (ن) کی عوامی مقبولیت سے خائف ہو کر ہرطرح کے غیر جمہوری اور منفی ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں تاکہ آئندہ انتخابات سے قبل مسلم لیگ (ن) سے نجات حاصل کرسکیں مگر یہ مخالفین کی خام خیالی ہے اور ان کی تمام سازشیں بری طرح ناکام ہونگی ، تمام حربوں کے باوجود 2018ء کے انتخابات میں شکست پی ٹی آئی کا مقدر بنے گی اور ن لیگ ملک بھر میں کلین سویپ کرے گی ،پاکستان کے با شعور عوام بھی اس حقیقت سے پوری طرح آشنا ہیں او ر یہی وجہ ہے کہ وہ پاکستان مسلم لیگ کی دل سے قدر کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار ا نہوں نے گزشتہ روز چک نمبر 22گ ب انبالیاں میں سوئی گیس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ،مشیر وزیراعلیٰ پنجاب رائے حیدر صلاح الدین ،ملک منیر اعوان ،چیئرمین یوسی رانا ثناء اللہ،چیئرمین مارکیٹ کمیٹی محمد ارشدچوہدری،میاں مقبول احمدودیگرنے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ حکومت نے ،تعلیم ،صحت ،زراعت اور امن امان کی بحالی جیسے عوام دوست منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کرکے مذکورہ تمام شعبوں کو ٹھوس بنیادوں پر استوار کردیا ہے جس سے عوام کے معیار زندگی میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہونگی اب عوام کو بہترین بنیادی سہولیات کی ان کی دہلیز پر فراہمی ممکن ہوگی چونکہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت وعدوں اور دعوں کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے جبکہ پاکستان کے با شعور عوام بھی اس حقیقت سے پوری طرح آشنا ہیں او ر یہی وجہ ہے کہ وہ پاکستان مسلم لیگ کی دل سے قدر کرتے ہیں جبکہ میاں حسان،مسلم لیگ اتحاد گروپ کے چیئرمین میاں عدنان، ضلعی صدر یوتھ ونگ آفتاب اکبر چوہدری ،میاں زاہد ننھا،محمد اشرف بریلوی ،میاں شاہد مبین ،ملک مقصوداحمد ،نعمان خان ،چوہدری جاوید گجر،سجاد فریدی ودیگر بھی موجود تھے۔