فیصل آباد میں کورونا وائرس کا پہلا مریض سامنے آگیا، شہری نے پرائیویٹ لیب سے ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا

 
0
782

فیصل آباد مارچ 24 (ٹی این ایس): ترجمان محکمہ صحت کا کہناہے کہ فیصل آباد میں کورونا وائرس کا پہلا مریض سامنے آگیا، شہری نے پرائیویٹ لیب سے ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا۔

ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ متاثرہ مریض کے اہلخانہ کے بھی ٹیسٹ کئے جائیں گے۔ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے پنجاب بھر میں 14 روز کا جزوی لاک ڈاؤن ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بتاتے ہوئے کہا کہ اب تک 246 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔