17 سالہ نوجوان کو آنکھوں میں گولیاں مار کر قتل کردیا

 
0
1295

فیصل آباد ،اکتوبر19(ٹی این ایس): درندہ صفت ملزمان نے 17 سالہ نوجوان کو آنکھوں میں گولیاں مار کر قتل کردیا ۔یہ واقع تھانہ سٹی کے نواحی گاؤں 471گ ب کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے 17 سالہ نوجوان کی آنکھوں میں فائرنگ کرکے اسے قتل کیا ہے اور لاش گجراتی موڑ سڑک پر پھینک دی۔ پولیس نے مقتول کی لاش ہسپتال پہنچا دی تاہم ابھی تک مقتول اورقاتلوں کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوسکا ‘پولیس مصروف کاروائی ہے۔