15 لیگی اراکین نے استعفوں کا وعدہ کیا تھا  مگر مکر گئے، لیگ کے ناراض دھڑے کے رہنماء پیر حمید الدین سیالوی کا اعتراف

 
0
826

فیصل آباد ، دسمبر 12 (ٹی این ایس): مسلم لیگ ن کے ناراض دھڑے کے رہنماء  پیر حمید الدین سیالوی نے اعتراف کیا ہے کہ استعفے دینے کا یقین دلانے والے ن لیگی اراکین اسمبلی اپنے وعدے سے مکر گئے ہیں۔

ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران پیر سیالوی نے کہا ہے کہ انہوں نے جن جن اراکین اسمبلی کے استعفوں کا دعوی کیا تھا وہ ان تمام سے استعفے حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ ن لیگ کے 15 اراکین اسمبلی نے 3 دسمبر کو ان کی خدمت میں پیش ہو کر استعفے بھی پیش کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔ تاہم وعدہ کرنے والے اراکین اسمبلی اپنے وعدے سے مکر گئے۔ استعفے دینے کا وعدہ کرنے والے ن لیگی اراکین اسمبلی کی اکثریت نے وعدہ خلافی کرتے ہوئے استعفے پیش نہیں کیے ہیں۔ پیر حمید الدین سیالوی کا مزید کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر وعدے سے مکر جانے والے اراکین اسمبلی کو ن لیگ کی جانب سے مراعات دینے کا لالچ دے کر منا لیا گیا ہے۔