سیف سٹی پراجیکٹ جلد مکمل اورعوام کے جان ومال کے تحفظ کیلیے ہرممکن اقدامات کئے جا ئیں، شہباز شریف کی ہدایت

 
0
416

لاہور، دسمبر 11 (ٹی این ایس): وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے ہدایت کی ہےکہ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کیلیے سیف سٹی پراجیکٹ شروع کیا گیاہے جس سے منسلک کاموں کو جلد مکمل کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال جرائم پر قابو پانے میں مدد گار ثابت ہو رہا ہے عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلیے ہرممکن اقدامات اٹھائے جا ئیں۔

سیف سٹی پراجیکٹ کے منصوبے  پر بریفنگ دیتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ کو بتایا گیا ہے کہ منصوبے  کا تقریباً 95 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔

شہباز شریف کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ منصوبے کے اعلی معیار کو یقینی بنانے کیلیے تھرڈپارٹی آڈٹ بھی کرایا جارہاہے،سیف سٹی پراجیکٹ کا جلد افتتاح کیا جائے گا۔وزیر اعلی کہتے ہیں کہ صوبے میں قانون کی عملداری کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لئے جانفشانی سے فرائض انجام دے،امن عامہ کی صورتحال کو خوب تربنانے کیلیے کوئی کسراٹھا نہ رکھی جائے۔